بلوچستان دہشتگردی قابل مذمت، فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش،وسیم احمدشیخ

بلوچستان دہشتگردی قابل  مذمت، فوج کی قربانیاں  ناقابل فراموش،وسیم احمدشیخ

میلسی (نامہ نگار) مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے بانی چیئرمین وسیم احمد شیخ نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے۔۔

 ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ قوم اپنی بہادر افواج کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔وسیم احمد شیخ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے سراہتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں