گیس کی بندش، پریشر بھی کم ،شہری پریشان
مونڈکا (نامہ نگار ): شاہ جمال کے چاہ کوریجہ والا، محلہ مرید آباد سمیت مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
متاثرہ مکینوں رانا عبدالاحد، رانا عامر حمید ایڈووکیٹ، رانا زاہد حمید، عمار مستوئی، فوجی خورشید علی، عارف بادشاہ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے محلے میں کئی ماہ سے صبح، دوپہر اور شام کسی بھی وقت گیس دستیاب نہیں، حالانکہ وہ باقاعدگی سے بل ادا کر رہے ہیں۔ دیگر شہریوں نے بھی شہر بھر میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو صارفین کو روزمرہ امور میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments