قیصر حیات بھٹی میپکو عظیم آباد سب ڈویژن کے ایس ڈی او تعینات

قیصر حیات بھٹی میپکو عظیم آباد سب  ڈویژن کے ایس ڈی او تعینات

گگو منڈی (نامہ نگار) میپکو بورے والا کے عظیم آباد سب ڈویژن میں قیصر حیات بھٹی کو سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے ۔ قیصر حیات بھٹی کا شمار میپکو کے قابل، محنتی اور دیانتدار افسران میں کیا جاتا ہے ۔ ان کی تعیناتی پر صارفین اور اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عظیم آباد سب ڈویژن کو درپیش مسائل کے حل میں تیزی آئے گی اور بجلی سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...