تحصیل ہسپتال علی پور ہراسگی ، خاتون کمیٹی سامنے پیش نہ ہوئی
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال علی پور میں فوکل پرسن عمران فرید کے خلاف ایک خاتون ملازمہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات سے متعلق معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض گوپانگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے شکایت کنندہ خاتون کو متعدد بار طلب کیا تاکہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائے اور دستیاب شواہد پیش کرے ، تاہم تاحال خاتون پیش نہیں ہوئی، جس کے باعث اس کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کے سامنے نہ آنے پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور بعض پلیٹ فارمز نے اپنی سابقہ پوسٹس کے حوالے سے وضاحتی یا تردیدی بیانات بھی جاری کیے ہیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق انکوائری شفاف انداز میں جاری ہے اور فیصلہ صرف شواہد، دستیاب ریکارڈ اور تمام متعلقہ فریقین کے بیانات کی روشنی میں کیا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ شکایت کنندہ کا بیان تحقیقات کا اہم حصہ ہے ، اس لیے ان سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے ، جبکہ انکوائری مکمل ہونے سے قبل کسی بھی فریق کو ذمہ دار قرار دینا مناسب نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments