مسلح افراد کی فائرنگ انٹرمیڈیٹ کا طالب علم شدید زخمی
بورے والا (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 265/ای بی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انٹرمیڈیٹ کا 18 سالہ طالب علم عبداللہ اکرم شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث اسے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر دیرینہ خاندانی دشمنی اور زمین کے تنازعے کا شاخسانہ ہے ۔ اسی تنازعے میں اس سے قبل ہونے والے ایک حملے میں زخمی نوجوان کے والد چوہدری محمد اکرم جاں بحق جبکہ اس کا چچا شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments