مکی چوک کے کھلے مین ہول شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

مکی چوک کے کھلے مین ہول شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

مکی چوک کے کھلے مین ہول شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے مکینوں کا نالے ڈھانپنے ، حفاظتی باڑ اور وارننگ سائن فوری نصب کرنے کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) مکی چوک کے قریب کھلے نالے اور بغیر ڈھکن کے مین ہول شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور موٹرسائیکل سواروں کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ یا جانی نقصان ہو سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلے نالوں اور مین ہولز کے باعث پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ رات کے وقت اندھیرے میں حادثات کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکی چوک کے قریب موجود کھلے نالوں اور مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے ، حفاظتی باڑ اور وارننگ سائن نصب کیے جائیں اور مستقل بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...