ہیٹ ویو، مویشیوں کے تحفظ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک متحرک
ہیٹ ویو، مویشیوں کے تحفظ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک متحرک ٹیموں کی جانوروں کو ٹھنڈا پانی، سایہ، معیاری چارہ فراہم کرنے کی ہدایات
لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک نے جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو کے پیش نظر مویشیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ \"ہیٹ ویو سے بچاؤ، صحت مند مویشی، خوش حال کسان\" مہم کے تحت مویشی پال حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ جانوروں کو ہر وقت صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کریں، انہیں سایہ دار جگہوں پر رکھیں، دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں نہ چھوڑیں، تازہ اور معیاری سبز چارہ کھلائیں اور خراب یا پھپھوندی زدہ چارے سے گریز کریں۔ ویٹرنری ڈاکٹروں کے مشورے سے الیکٹرولائٹس اور منرل مکسچر استعمال کرنے ، شدید گرمی میں جانوروں پر ہلکا پانی چھڑکنے یا پنکھے کا استعمال کرنے ، جبکہ دودھ دینے والے ، حاملہ اور کمزور جانوروں پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اللہ بچایا کے مطابق حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لودھراں کی ہدایات پر فیلڈ سٹاف نے مویشی پال حضرات میں حفاظتی آگاہی مہم بھی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments