غیرقانونی منتقلی ، 30 ٹن آٹا برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار
غیرقانونی منتقلی ، 30 ٹن آٹا برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار فوڈ گرین انسپکٹر کی ناکہ بندی، آٹا سرکاری تحویل میں لے لیا، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فوڈ گرین انسپکٹر زاہد عمران نے ڈی ایف سی کوٹ ادو کی ہدایت پر تونسہ موڑ کے قریب ناکہ بندی کے دوران غیرقانونی طور پر 30 ٹن آٹا دوسرے صوبے منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مشکوک ٹرک نمبر JV-2948 کو روک کر تلاشی لینے پر اس میں 30 ٹن آٹا برآمد ہوا۔ ڈرائیور مرید حسین، سکنہ مظفرگڑھ، مطلوبہ پرمٹ اور قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکا اور ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا کہ آٹا صوبے سے باہر لے جایا جا رہا تھا۔ فوڈ حکام نے آٹا سرکاری تحویل میں لے کر حکومت کے مقررہ نرخوں پر مارکیٹ میں فروخت کے لیے محفوظ کر دیا۔ فوڈ گرین انسپکٹر زاہد عمران کی مدعیت میں ملزم کے خلاف پنجاب پریوینشن آف ایسینشل کموڈیٹیز ایکٹ 2021 کی دفعات 3، 4، 6، 7، 8، 10 اور 11 کے تحت تھانہ صدر کوٹ ادو میں مقدمہ نمبر 351/26 درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments