چک 525 ای بی میں 70 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

چک 525 ای بی میں 70 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

چک 525 ای بی میں 70 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار نسداد تجاوزات آپریشن، 35 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی اراضی واگزار کروالی

بورے والا (نمائندہ دنیا ) ضلعی انتظامیہ نے چک نمبر 525/ای بی میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران ناجائز قابضین سے 70 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی، جس کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ آپریشن ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک کی نگرانی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، ڈی ایس پی بورے والا رانا محمد عمران ٹیپو، تحصیلدار عثمان علی، پولیس، ریونیو، میونسپل کمیٹی، محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...