خدمتِ خلق کی سرگرمیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی: شاہد محمود

 خدمتِ خلق کی سرگرمیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی: شاہد محمود

خدمتِ خلق کی سرگرمیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی: شاہد محمودفری میڈیکل، آئی کیمپس اور فلاحی منصوبے تمام اضلاع میں شروع ہوں گے

 میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث جنوبی پنجاب کے ناظم شعبہ خدمتِ خلق چوہدری شاہد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں شعبہ خدمتِ خلق کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ مستحق، نادار اور ضرورت مند افراد کی بھرپور خدمت کی جا سکے ۔ انہوں نے نائب ناظمین شعبہ خدمتِ خلق حافظ ذوالفقار احمد جوئیہ اور ڈاکٹر عامر رشید کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت اور جنوبی پنجاب کی تنظیمی نگرانی میں مرحلہ وار فری میڈیکل کیمپس، فری آئی کیمپس اور دیگر فلاحی منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے رضاکار قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور دیگر مواقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا دینی و سماجی فریضہ سمجھتے ہیں، جبکہ ضلعی سطح پر تنظیم سازی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...