ایک روز میں تین موٹرسائیکلیں چوری، مقدمات درج

 ایک روز میں تین موٹرسائیکلیں چوری، مقدمات درج

ایک روز میں تین موٹرسائیکلیں چوری، مقدمات درج گھروں، سبزی منڈی اور ہوٹل کے باہر وارداتیں، چوروں کی تلاش جاری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے کے دوران ایک ہی روز میں تین موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق پہلی واردات تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے موضع ہنجرائی مستقل غربی میں ہوئی، جہاں سہیل اختر کے گھر کے صحن سے یونیک موٹرسائیکل نمبر LYL-974 مالیتی 70 ہزار روپے چوری کر لی گئی۔ دوسری واردات تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود سبزی منڈی میں پیش آئی، جہاں محمد عابد کی سی ڈی 70 موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے ۔ تیسری واردات تھانہ قصبہ گجرات کی حدود میں ذیشان پمپ کے قریب ایک ہوٹل کے باہر ہوئی، جہاں محمد رمضان کی 2022 ماڈل موٹرسائیکل، مالیتی تقریباً 60 سے 65 ہزار روپے ، چوری کر لی گئی۔ پولیس نے تینوں متاثرین کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...