قحبہ خانے پر چھاپہ، نائیکہ سمیت چھ ملزم گرفتار، مقدمہ درج

 قحبہ خانے پر چھاپہ، نائیکہ سمیت  چھ ملزم گرفتار، مقدمہ درج

بورے والا (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی پولیس نے رضوان ٹاؤن میں مبینہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ نائیکہ راشدہ بخاری کے اڈے سے متعدد افراد کو قابلِ اعتراض حالت میں پایا گیا، جنہیں حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار افراد میں شاہ زیب، عمر فاروق، ریحان، ثناء، بلقیس اور راشدہ بخاری شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...