امانت میں خیانت اور تشدد، دو مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) امانت میں خیانت اور تشدد کے دو مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
تھانہ سٹی کوٹ ادو میں چک نمبر 154 ایم ایل کے رہائشی محمد سعید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس نے اپنا 2022 ماڈل تھریشر، جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے ہے ، ریاض احمد کو بطور امانت دیا، مگر مقررہ مدت گزرنے کے باوجود واپس نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ سنانواں کے علاقے موضع سدھاری میں زمینی تنازع کے دوران تشدد کے واقعے میں مدعی کی جیب سے گرنے والے 90 ہزار روپے مبینہ طور پر نذیر احمد نے اٹھا لیے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments