اغوا، موٹرسائیکل اور فائبر کیبل چوری، مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں مبینہ اغوا اور چوری کی تین وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔
تھانہ سٹی کوٹ ادو میں موضع چوہدری کے رہائشی محمد عبداللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کی 26 سالہ بہن خریداری کے لیے شہر آئی تھی جہاں سے نامعلوم ملزمان اسے مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے ۔ایک اور واقعے میں تھانہ سنانواں کے علاقے سے محمد سلطان اکبر کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔ یسرے واقعے میں موضع قصبہ گجرات میں محمد ارسلان کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق نامعلوم افراد نے منصور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ٹی سی ایل) کی مختلف مقامات پر نصب فائبر انٹرنیٹ کیبل کاٹ کر تقریباً 75 ہزار روپے مالیت کی کیبل چوری کر لی، جس کے باعث متعدد صارفین کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments