سینیٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
ملتان (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق، چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر چودھری طارق کریم اور ۔۔۔۔
دیگر تاجر رہنماؤں نے انجمن تاجران حسن پروانہ سینیٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وفد نے حسن پروانہ سینیٹری مارکیٹ پہنچ کر نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مرزا اعجاز علی، احتشام الحق، خواجہ عمار یاسر، میاں ظفر اقبال، ملک اسلم ڈوگر، محمد علی انصاری، سیف اللہ شیخ اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments