سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد کیا جائے ،ملک یعقوب احمد

سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد  کیا جائے ،ملک یعقوب احمد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے ہیڈ راجکاں سب ڈویژن، احمد پور شرقیہ میں فیلڈ سٹاف کی ۔۔۔

قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد کی ہدایت پر منعقدہ سیمینار سے ایڈیشنل ایکسین سیفٹی عامر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بیشتر حادثات غیر محفوظ طرزِعمل اور ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کے باعث پیش آئے ۔انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ صرف حفاظتی قواعد و ضوابط، معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور بیہیویئر بیسڈ سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد سے ہی ممکن ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...