لیاری حملہ جمہوری اقدار پر وار ہے ، ذیشان اختر
ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کراچی کے علاقے لیاری میں جماعت اسلامی کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن، جمہوری اقدار اور۔۔۔
سیاسی سرگرمیوں پر حملہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں دستی بم استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں دفتر کو نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر، کارکنان اور جمہوری سرگرمیوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مہذب معاشرے میں ناقابل قبول ہے ۔سید ذیشان اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ایسے بزدلانہ حملے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments