شہداء پر غیر ذمہ دارانہ بیانات ناقابل قبول ہیں، ثروت خان
قومی سلامتی، پاک فوج کا احترام ہر شہری کی ذمہ داری، ن لیگی رہنما
ملتان (کرائم رپورٹر)مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ملتان سٹی کی صدر ثروت خان نے اپنے بیان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج اور شہداء سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں پر سوال اٹھانا یا غیر ذمہ دارانہ گفتگو کسی صورت مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کا دفاع کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ثروت خان نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام قومی اداروں کا احترام ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت عوام کو ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد، ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments