انٹر تحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، ملتان سٹی چیمپئن بن گئی

انٹر تحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، ملتان سٹی چیمپئن بن گئی

انڈر 23 بوائز، گرلز مقابلوں میں نمایاں کھلاڑی انٹر ڈسٹرکٹ ایونٹ کیلئے منتخب

ملتان (خصوصی رپورٹر)یوتھ ایئر 2026 کے سلسلے میں یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت سپورٹس جمنازیم ملتان میں منعقدہ انٹر تحصیل انڈر 23 بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں تحصیل ملتان سٹی نے مجموعی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی قومی بیڈمنٹن کھلاڑی خالد محمود تھے ، جنہوں نے ٹیموں سے تعارف کیا۔بوائز انڈر 23 مقابلوں میں تحصیل ملتان سٹی کے عبداللہ طاہر نے پہلی، محمد عبداللہ نے دوسری جبکہ محمد حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز مقابلوں میں بھی تحصیل ملتان سٹی کی سمیعہ اعجاز فاتح رہیں، کشمائن ندیم رنر اپ جبکہ تحصیل ملتان صدر کی مریم فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بہاولپور محمد فواد تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم، کوچ ناصر حسین اور وقار احمد بھی موجود تھے ، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔انیس خان، محمد اقبال اور محمد شاہد پر مشتمل جیوری نے سی ایم پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئے بوائز ٹیم میں عبداللہ طاہر، محمد عبداللہ، محمد حسن، شہزیب اور فہد حسینی، جبکہ گرلز ٹیم میں سمیعہ اعجاز، کشمائن ندیم، مریم فاطمہ، نورالعین اور مہرنگار لودھی کو منتخب کیا۔ ملتان کی دونوں ٹیمیں 16 جولائی کو ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...