ملزم کو حبس بے جا میں رکھنے پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)ملزم کو مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھنے کے الزام پر تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر ارشد خان کی مدعیت میں سب انسپکٹر و تفتیشی افسر علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔شکایت کنندہ غلام قادر بھٹہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے بیٹے فیاض کو عدالت کے حکم کے باوجود جیل منتقل نہیں کیا گیا اور اسے دو روز تک حوالات میں رکھا گیا۔شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سب انسپکٹر علی رضا کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments