ارشد سعید کاظمی کی علامہ حسن علی کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی
میلسی (نامہ نگار)جانشین غزالیٔ زماں ارشد سعید کاظمی نے جامعہ رضویہ انوار القادریہ میلسی کا دورہ کیا۔۔۔
، جہاں انہوں نے ضیغمِ اہل سنت علامہ محمد حسن علی رضوی مرحوم کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ ارشد سعید کاظمی نے مرحوم کی دینی، علمی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا علامہ محمد حسن علی رضوی نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت، اشاعتِ مسلک اہل سنت اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف کیے رکھی، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments