پانچ سال قبل چوری ہونیوالی موٹر سائیکل پکڑ ی گئی
بورے والا (نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت پانچ سال قبل لاہور سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے۔۔۔
ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر پٹرولنگ پولیس شیراز خان اپنی ٹیم کے ہمراہ زمان کوٹ میں گشت پر موجود تھے کہ انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر چیکنگ کی۔ دوران چیکنگ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔پولیس نے ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل پانچ سال قبل لاہور کے علاقے چوہنگ سے چوری ہوئی تھی، جس کا مقدمہ بھی درج تھا۔ پٹرولنگ پولیس نے موٹر سائیکل سوار جمشید سکنہ فاروق آباد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments