یو پی ایس بیٹری پھٹنے سے تیزاب آنکھ میں گر گیا، نوجوان زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تیزاب آنکھ میں جاگرا،21سالہ نوجوان جھلس گیا۔۔۔
،ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ کھرغربی ڈوگر کلاسرہ میں یو پی ایس کی بیٹری کی مرمت کے دوران اچانک بیٹری زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بیٹری کے اندر موجود تیزاب اچھل کر قریب موجود 21سالہ نوجوان محمد عمردائیں آنکھ میں جا گراجس سے اس کی آنکھ متاثر ہوئی اور وہ جھلس گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 سنانواں کی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ نوجوان کو موقع پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور آنکھ کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments