ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر 11 گاڑیوں کے خلاف کارروائی
جلال پور پیروالا (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان نے پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے۔۔۔
خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 گاڑیوں سے سلنڈر اتار دیے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران 11 گاڑیوں سے سلنڈر برآمد کرکے اتار لیے گئے ، جبکہ گاڑیوں کو بند کرنے اور مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں میں بھجوا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر محفوظ طریقوں سے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments