سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش 61 افراد کے خلاف مقدمہ درج

سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش 61 افراد کے خلاف مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر دوبارہ قبضے کی کوشش اور تشدد کے الزام میں 60 نامزد اور۔۔

 ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود پتل منڈا شرقی میں ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران مخالفین نے مبینہ طور پر ایک شہری کے بھائیوں اور دیگر عزیزوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے گل جان سمیت 60 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...