اسلامیہ یونیورسٹی میں آئیلٹس سینٹر کے قیام کی منظوری
بہاولپور (خبر نگار، سٹی رپورٹر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ برٹش کونسل نے جامعہ میں آئیلٹس (IELTS) سینٹر کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔۔۔
جبکہ برٹش کونسل کی ٹیم آئندہ ہفتے یونیورسٹی کا دورہ کرے گی، شعبہ آئی ٹی کے زیر اہتمام قائم ہونے والے اس سینٹر سے بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے ہزاروں طلبا و طالبات کو فائدہ ہوگا اور انہیں عالمی معیار کی سہولت اپنے شہر میں دستیاب ہو سکے گی۔ڈائریکٹر آئی ٹی فیصل شہزاد نے بتایا کہ آئیلٹس کی تیاری کے لیے تجربہ کار انسٹرکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments