ایڈیشنل سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ، 12 قیدی رہا
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان سرفراز علی مرزا نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سول جج شیخ جہانگیر سلطان ،سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی ،میڈیکل آفیسراور دیگرجیل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے کچن میں اسیران کیلئے تیارشدہ کھانے کے معیار اور انتظامات کو بھی چیک کیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوعمر وارڈ ،خواتین وارڈ اور مختلف بیرکس کے معائنہ کے دوران اسیران سے مسائل پوچھے ، انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث بارہ قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments