چار روز قبل پراسرارطور پرلاپتہ ہونیوالے 5بچے بازیاب
سکندرآباد (نامہ نگار )شجاع آباد سکندرآباد موڑ سے چار روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے 5بچے بازیاب ہوگئے۔۔۔
جنہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سکندرآباد موڑ کے قریب چار روز قبل جھگی والوں کے 5 کم سن بچے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے ۔ ورثا کی درخواست پر تھانہ راجہ رام میں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا ۔تھانہ راجہ پولیس نے چار روز بعد بچوں کو قصبہ گجرات سے باز کرالیا ۔بچے بھیک مانگتے ہوئے قصبہ گجرات پہنچ گئے تھے ۔بازیاب ہونیوالوں بچوں میں 9سالہ مومنہ 13سالہ مصباح 10سالہ علی 4سالہ شہباز 7سالہ کالو شامل ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments