بااثر افراد کا مال خانہ تعینات کانسٹیبل پراسلحہ تبدیل کرنیکا دباؤ

بااثر افراد کا مال خانہ تعینات کانسٹیبل پراسلحہ تبدیل کرنیکا دباؤ

انکار پر تشدد،کانسٹیبل کو ذہنی مریض لکھ کر بااثر افراد کو بچانے کی کوشش

فتح پور (نامہ نگار)سابق مال خانہ علی پور میں تعینات کانسٹیبل ملک ہاشم گھلو نے بااثر افراد اور پولیس افسر کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کانسٹیبل ملک ہاشم گھلو نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ دوران تعیناتی مال خانہ میں موجود اسلحہ کی تبدیلی اور دیگر معاملات کے لیے بعض افراد نے اس پر دباؤ ڈالا۔ انکار کرنے پر مبینہ طور پر اس سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی، جس پر اس نے روزنامچہ میں رپٹ درج کرکے حکام بالا کو آگاہ کیا۔متاثرہ کانسٹیبل کے مطابق معاملے کی انکوائری ڈی ایس پی علی پور جام اللہ یار سیفی کے پاس بھیجی گئی، جہاں اس کا موقف ہے کہ مبینہ طور پر اسے درست طریقہ کار کے بغیر ذہنی طور پر متاثر قرار دیا گیا، جس سے اس کے کیریئر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ اس نے الزام عائد کیا کہ نہ کوئی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا اور نہ ہی مکمل قانونی طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ملک ہاشم گھلو نے بتایا کہ وہ 21 سال سے پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہے اور اس معاملے پر ڈی پی او مظفرگڑھ، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔کانسٹیبل نے مزید بعض دیگر الزامات بھی عائد کیے ، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی کے ترجمان نے بتایا کہ انکوائری زمینی حقائق کی بنیاد پر کی گئی اور رپورٹ حکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...