پولیس کا کریک ڈاؤن، چھ ملزم گرفتار، شراب اور اسلحہ برآمد

پولیس کا کریک ڈاؤن، چھ ملزم گرفتار، شراب اور اسلحہ برآمد

منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پنجاب کے احکامات، ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت اور ایس ڈی پی او سرکل کوٹ ادو وسیم اکبر خان لغاری کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو نے ریحان شاہ کے قبضے سے 50 لیٹر دیسی شراب، تھانہ سنانواں نے محمد دلاور اور محمد معاذ علی کے قبضے سے 15،15 لیٹر جبکہ تھانہ قصبہ گجرات نے محمد عمر کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔اسی طرح تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے عبدالوہاب کے قبضے سے 32 بور ریوالور اور گولیاں، تھانہ سنانواں نے محمد ناصر کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں، جبکہ تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے عطاء اللہ فریدی کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...