چوک سرور شہید بی آئی ایس پی سم سینٹر بنایا جائے ، احسان اللہ

چوک سرور شہید بی آئی ایس پی سم سینٹر بنایا جائے ، احسان اللہ

20 ہزار سے زائد خواتین کو دیگر شہروں سے سمز حاصل کرنا پڑیں،سابق ایم پی اے

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری احسان الحق نولاٹیہ نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل چوک سرور شہید میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین کے لیے سمز کی تقسیم کا مستقل مرکز فوری طور پر قائم کیا جائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقامی مرکز نہ ہونے کے باعث تحصیل کی 20 ہزار سے زائد خواتین کو دیگر شہروں سے سمز حاصل کرنا پڑیں، جس کے نتیجے میں متعدد مستحق خواتین کی امدادی رقوم رک گئی ہیں اور وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوک سرور شہید سے کوٹ ادو کا فاصلہ 60 کلومیٹر سے زائد ہے ، جہاں صرف سم کے حصول کے لیے بار بار سفر کرنا غریب خواتین کے لیے مالی بوجھ بن چکا ہے ۔ کوٹ ادو میں شدید رش، طویل قطاروں اور محدود سہولیات کے باعث کئی خواتین سارا دن انتظار کے باوجود خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتی ہیں۔چودھری احسان الحق نولاٹیہ نے کہا کہ شدید گرمی میں بزرگ اور بیمار خواتین کو غیر معمولی دشواری کا سامنا ہے ، اس لیے ضلعی انتظامیہ، بی آئی ایس پی اور متعلقہ ٹیلی کمیونیکیشن ادارے فوری اقدامات کرتے ہوئے چوک سرور شہید میں سمز کی تقسیم کا باقاعدہ مرکز قائم کریں تاکہ مستحق خواتین کو ان کے قریب سہولت میسر آ سکے اور امدادی رقوم کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...