محرم انتظامات پر شیعہ سپریم کونسل کا چیف آفیسر کو خراجِ تحسین

محرم انتظامات پر شیعہ سپریم کونسل کا چیف آفیسر کو خراجِ تحسین

جلوسوں اور مجالس کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر تعریفی شیلڈ پیش، خدمات کو سراہا

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیعہ سپریم کونسل پاکستان پنجاب کے مرکزی صدر بابر زمان نے وفد کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی خاں سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور عشرہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے لیے بہترین انتظامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر بابر زمان نے چیف آفیسر کو شاندار خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی، جلوسوں کے روٹس پر صفائی، روشنی اور دیگر انتظامات یقینی بنانے میں رانا محمود علی خاں اور ان کی ٹیم نے ذمہ داری، فرض شناسی اور محنت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر محکموں کے باہمی تعاون سے تمام مذہبی پروگرام پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے ، جس پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔بابر زمان نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاتی رہیں گی۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رانا محمود علی خاں نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات یقینی بنانا میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...