دکاندار کا ٹافی چوری کا الزام کربچے کوباندھ کر تشدد

دکاندار کا ٹافی چوری کا الزام کربچے کوباندھ کر تشدد

بچانے کیلئے آنیوالے والد پر بھی تشدد کیا، اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ

سکندرآباد (نامہ نگار )شجاع آباد مرالی واہن میں دکاندار نے آٹھ سالہ بچے پر ٹافی چوری کا الزام لگا کر اپنی ہی عدالت لگا لی، بچے کو رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد،بچہ بیہوش ہوگیا۔والد بچانے آیا تو دکاندار نے باپ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ والد نے تھانہ سٹی میں دکاندار کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد مرالی واہن کے رہائشی غلام عباس کا آٹھ سالہ بیٹا حسنین گھر کی قریبی دکان سے چیز لینے گیا تو دکاندار لیاقت نے بچے پرٹافی چوری کا الزام لگا کر اپنی ہی عدالت لگا لی اور بچے کو رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچہ بے ہوش ہوگیا ۔باپ بچے کو بچانے آیا تو دکاندار لیاقت نے اس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل علاقہ نے بچے اور اس کے باپ کی ظالم دکاندار سے اس کی جان بخشی کرائی ۔ متاثرہ غلام عباس نے دکاندار اور اس کے بھائی کے خلاف تھانہ سٹی میں اندارج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی اور اعلٰی احکام سے واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...