چور پرائمری سکول سے پنکھے اور ایل سی ڈی لے اڑے
دوکوٹہ (نامہ نگار) نواحی موضع ماڑی مترو کی بستی پیراں غائب میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں داخل ہو کر 10 پنکھے اور ایک ایل سی ڈی چرا کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی دوکوٹہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments