دو برادریوں میں تصادم 10افراد شدید زخمی

دو برادریوں میں تصادم  10افراد شدید زخمی

مونڈکا(نامہ نگار)تھانہ شاہ جمال کی حدود میں واقع احمد موہانہ، قاسم والی ایجنسی کے مقام پر رند اور پتافی برادری کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رند برادری کے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال شاہ جمال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس تھانہ شاہ جمال نے محمد قاسم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رند برادری کے افراد نے مبینہ طور پر پتافی برادری کے ایک نوجوان کو اپنے گھر کے قریب سے گزرنے سے منع کیا، جبکہ نوجوان ٹریکٹر پر بلند آواز میں ٹیپ چلا رہا تھا، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ الزام ہے کہ اس کے بعد پتافی برادری کے 60سے 70افراد نے رند برادری کے گھر میں داخل ہو کر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں غلام سرور، محمد ریاض، صادق حسین، محمد قاسم، غلام اصغر، اللہ وسایا، اللہ ڈیوایا، سجاد احمد اور محمد حسنین سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...