ملزموں نے 4 لڑکیاں 1 لڑکا اغوا کرلیا ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
کینٹ پولیس کو سہیل گل نے بتایا کہ میری بیٹی سلائی کڑھائی ٹریننگ سنٹر کورس کیلئے گھر سے گئی واپس نہیں آئی جسے نامعلوم ملزم اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔شاہ شمس پولیس کو اشفاق نے بتایا کہ میری بیٹی حسنہ کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ۔مخدوم رشید پولیس کو جاوید نے بتایا کہ میری ہمشیرہ کو نامعلوم ملزم اغواکرکے لے گئے عبدالجبار نے کہا کہ میرا بھتیجا گھر سے گیا واپس نہیں آیا قوی شبہ ہے کہ نامعلوم نے اغوا کرلیا جبکہ نیوملتان پولیس کو فرخندہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی پاکیزہ کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments