لودھراں:خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لودھراں (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام حسین کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر اظہر گل کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو اپنی بیٹی کی رسمِ مہندی میں کام کاج کے بہانے گھر بلایا، بعد ازاں اسے موٹرسائیکل پر ایک دکان پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments