مبینہ زیادتی ،مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون کی خودکشی

مبینہ زیادتی ،مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون کی خودکشی

آئی جی پنجاب کا نوٹس ، متعلقہ ڈٰ ایس پی معطل،ایس ایچ او ودیگر کیخلاف ایکشن

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں 50 سالہ خاتون شمیم اختر کی خودکشی کے واقعہ نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیئے ۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون نے مبینہ زیادتی کے الزام پر بروقت مقدمہ درج نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعہ کے بعد آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کر دیا، جبکہ ایس ایچ او، محرر اور دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔ بعد ازاں خاتون کی درخواست پر مبینہ ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خاتون اور نامزد شخص کے درمیان سابقہ تعلقات سے متعلق شواہد سامنے آئے ہیں اور ایک مبینہ وائس نوٹ سمیت دیگر شواہد کا فرانزک اور قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق فی الحال یہ حتمی طور پر ثابت نہیں ہوا کہ خودکشی کی وجہ مقدمہ درج نہ ہونا تھا، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سمیت متعلقہ اہلکاروں کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب شہری، سماجی اور سیاسی حلقوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...