ریلوے کی سول ریویژن منظور سول کورٹ کا فیصلہ بحال
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے پاکستان ریلوے کی سول ریویژن منظور کرتے ہوئے سول کورٹ کے فیصلے کو بحال رکھا اور ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔
اس طرح وہاڑی میں ریلوے کی 33 کنال 13 مرلے راضی جس پر رحمت علی اور اس کے ورثہ گزشتہ 15 سال سے قابض تھے وہ ریلوے کو مل جائے گی۔ریلوے کے وکیل راؤ محمد اقبال نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ رحمت علی نے ریلوے کا رقبہ اپنے نام منتقل کرانے کے لئے ایک دعوی دائر کیا کہ ریلوے کے وائس چیئرمین نے 1972 میں 23 کنال 13 مرلے اراضی انہیں فروخت کی تھی جس کا موقع پر باقاعدہ قبضہ دیا گیا اور وہ آج تک ان کے قبضے میں چلا ا رہا ہے۔ مگر یہ وہ اراضی پاکستان ریلوے نے آج تک ان کے نام پر منتقل نہیں کی ہے جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے سول کورٹ وہاڑی نے ان کے دعوے کو خارج کر دیا۔اس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں گئے ڈسٹرکٹ جج نے رحمت علی اور اس کے ورثہ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments