شیخ محمد اخلاق صرافہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

شیخ محمد اخلاق صرافہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

تاجر برادری کی مبارکباد، مسائل کے حل اور اتحاد کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) صرافہ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں معروف تاجر رہنما حاجی شیخ محمد اخلاق نائب صدر منتخب ہو گئے ۔ کامیابی پر صرافہ برادری اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نومنتخب نائب صدر حاجی شیخ محمد اخلاق نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرافہ برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل، باہمی اتحاد کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کی بہتری کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ تاجر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ حاجی شیخ محمد اخلاق اپنی دیانت، تجربے اور مثبت قیادت کے ذریعے صرافہ ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...