ٹی پی لنک نہر پر پل کی تعمیر کیلئے مکینوں کا مظاہرہ

ٹی پی لنک نہر پر پل کی تعمیر کیلئے مکینوں کا مظاہرہ

پل نہ ہونے سے آمدورفت میں مشکلات ، فوری تعمیر کیا جائے :مکین

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) موضع پتی سلطان محمود شرقی کے مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی پی لنک نہر کی برجی نمبر 169-168پر پل کی فوری تعمیر عمل میں لائی جائے ، کیونکہ یہ منصوبہ علاقے کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے ۔ اس مطالبے کے لیے علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پل کی فوری تعمیر کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پل نہ ہونے کے باعث انہیں متبادل راستے سے گزرنے کے لیے کئی کلومیٹر اضافی سفر کرنا پڑتا ہے ، جس سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ مہنگائی کے اس دور میں سفری اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور روزمرہ آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پل کی تعمیر سے کسانوں کو اپنی زرعی اجناس بروقت منڈیوں تک پہنچانے میں سہولت ملے گی، جبکہ طلبہ، ملازمین اور دیگر شہریوں کو بھی قریبی شہروں اور اہم مراکز تک آسان اور محفوظ رسائی حاصل ہوگی۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ عوامی مفاد کے اس اہم منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...