غیر ذمہ دارانہ بیانات قابل قبول نہیں : یوسف کسیلیہ

غیر ذمہ دارانہ بیانات قابل  قبول نہیں : یوسف کسیلیہ

گگو منڈی (نامہ نگار) ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب، رکن صوبائی اسمبلی، چیئرمین چیف منسٹر انیشیٹو کمیٹی اور۔۔۔

 چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی، دفاع اور عوام کے تحفظ کی علامت ہیں۔غیر ذمہ دارانہ بیانات قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی خطرات ہوں یا قدرتی آفات، پاک فوج ہر موقع پر قوم کی خدمت اور حفاظت کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...