خانیوال :سر سید روڈ کا دھنسا مین ہول شہریوں کیلئے خطرہ
موٹر سائیکل سوار، رکشہ ڈرائیور اور راہگیر حادثات کا شکار ہونے لگے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سر سید روڈ پر سیوریج مین ہول کا ڈھکن سڑک کی سطح سے نیچے دھنس جانے کے باعث شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق ناقص تنصیب کے باعث موٹر سائیکل سوار، سائیکل سوار، رکشہ ڈرائیور اور پیدل چلنے والے افراد آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ راہگیروں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں مین ہول واضح نہ ہونے کے باعث حادثات کا خدشہ مزید بڑھ جاتا ہے اور کسی بھی وقت بڑا نقصان ہو سکتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام کو مسئلے سے آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مین ہول کے ڈھکن کو فوری طور پر سڑک کی سطح کے برابر درست انداز میں نصب کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments