لائن لاسز، ریکوری اہداف پر سخت کارروائی کا انتباہ

لائن لاسز، ریکوری اہداف پر سخت کارروائی کا انتباہ

کارکردگی روزانہ مانیٹر، بقایا جات وصولی، شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل بہاول نگر خالد حسین نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے مقررہ اہداف کا حصول کمپنی کی اولین ترجیح ہے ، اس لئے تمام ایکسین، سب ڈویژنل افسر اور ریونیو افسر اپنی تمام تر توجہ اہداف کے حصول پر مرکوز رکھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق سخت انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ وہ سرکل بہاول نگر میں منعقدہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہر فیڈر، سب ڈویژن اور ڈویژن کی سطح پر روزانہ کارکردگی مانیٹر کی جائے ، بقایا جات کی وصولی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شکایات مقررہ وقت میں نمٹا کر معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ مزید برآں میوٹ میٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر فعال، سکیننگ میٹرز پر لائن لاسز کے خاتمے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنانے اور تمام آڈٹ پیراز مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...