حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی : امجد علی ایڈووکیٹ
ماہڑہ (نامہ نگار ) چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ اور صوبائی کوآرڈینیٹر آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین سے متعلق حکومتی اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک۔۔۔۔
حکومت عوام کو ریلیف دینے ، مہنگائی پر قابو پانے اور معاشی استحکام فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یا دیگر ممالک سے خام تیل پاکستان پہنچنے میں تقریباً 14 دن لگتے ہیں۔، اس لیے حکومت واضح کرے کہ روزانہ پٹرول کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا کس بنیاد پر نافذ کیا جائے گا اور اس کے پیچھے کیا حکمت عملی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ مالکان بھی روزانہ قیمتوں کے تعین کے فارمولے کو مسترد کر چکے ہیں، اس لیے حکومت ایسے فیصلوں سے غیر یقینی صورتحال پیدا نہ کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments