ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر شہری سراپا احتجاج

 ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر شہری سراپا احتجاج

ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ پر شہری سراپا احتجاج حادثات کے باوجود گنجان آبادی میں خطرناک کاروبار ، کارروائی کا مطالبہ

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پرانا اڈہ دائرہ دین پناہ کی گنجان آبادی میں سولر، بجلی اور کھاد کی دکان کے ساتھ ایل پی جی کی سرعام فروخت اور غیر قانونی ری فلنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس پر شہریوں اور دکانداروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دائرہ دین پناہ پرانا اڈہ جرنیلی روڈ پر گھروں اور دیگر کاروباری مراکز کے درمیان ایل پی جی کی دکان قائم ہے ، جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی ری فلنگ کی جا رہی ہے ۔ اس صورتحال کے باعث قرب و جوار کے دکاندار اور مکین خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل بھی اسی مقام پر غیر قانونی ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، مگر اس کے باوجود خطرناک سرگرمی دوبارہ شروع کردی گئی ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق گنجان آبادی میں ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ سے نہ صرف انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے بلکہ دکانداروں کے کروڑوں روپے مالیت کے کاروبار بھی کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ شہریوں، قرب و جوار کے مکینوں اور دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بیرسٹر بلال سلیم سے فوری نوٹس لینے اور غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...