انٹر میڈیٹ عملی امتحانات شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان
انٹر میڈیٹ عملی امتحانات شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان زکریا ملتانیؒ عرس کی مقامی تعطیل کا عملی امتحانات پر اثر نہیں پڑے گا،تعلیمی بورڈ
ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے 22 جولائی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔بورڈ ترجمان کے مطابق حضرت بہائالدین زکریا ملتانیؒ کے عرس مبارک کے موقع پر مقامی تعطیل کا پریکٹیکل امتحانات پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ فزکس اور لائبریری سائنس کے عملی امتحانات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22 جولائی 2026ء بروز بدھ کو ہی لیے جائیں گے ۔ترجمان نے بتایا کہ تمام عملی امتحانات الاٹ شدہ لیبارٹریز میں مقررہ اوقات کے مطابق دونوں شفٹوں اور بیچز کے تحت منعقد ہوں گے ۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر امتحانی مراکز میں پہنچیں۔تعلیمی بورڈ نے واضح کیا ہے کہ عملی امتحان میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔ اور غیر حاضری کے حوالے سے کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments