مون سون بارشوں میں فصلوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

مون سون بارشوں میں فصلوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

مون سون بارشوں میں فصلوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایتکپاس اور سبزیوں سے پانی کی فوری نکاسی، موسمی پیشگوئی مدنظر رکھنے کا مشورہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)محکمہ زراعت نے مون سون کی بارشوں کے دوران فصلوں کے تحفظ کے لیے کاشتکاروں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کماد، دھان اور چارہ جات کی فصلیں زیادہ پانی برداشت کر سکتی ہیں، اس لیے بارش کا زائد پانی ان فصلوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔محکمہ زراعت کے مطابق کپاس اور سبزیات کی فصلیں پانی کی زیادتی برداشت نہیں کر سکتیں، اس لیے ان کھیتوں سے بارش کے اضافی پانی کی فوری نکاسی کا انتظام کیا جائے تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔

پٹریوں پر کاشت کی گئی فصلیں بارش کے منفی اثرات سے نسبتاً زیادہ محفوظ رہتی ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر کپاس یا سبزیات کے قریب کماد یا دھان کی فصل موجود ہو تو اضافی پانی وہاں منتقل کیا جا سکتا ہے ، جبکہ خالی کھیت کی صورت میں کھائی کھود کر پانی جمع کیا جائے ۔ کاشتکاروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کپاس کی فصل پانی کے معاملے میں انتہائی حساس ہے اور اگر پانی 48 گھنٹے تک کھڑا رہے تو پودوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔محکمہ نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے بعد ضرورت پڑنے پر زرعی ماہرین کے مشورے سے گروتھ ریگولیٹرز کا سپرے کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ مون سون میں جڑی بوٹیوں اور ضرر رساں کیڑوں کی افزائش بڑھ جاتی ہے ، اس لیے کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے رابطہ رکھیں اور موسمی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں کی دیکھ بھال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...