2 وارداتیں ، زیورات، نقدی، بکریاں اور موبائل چوری
2 وارداتیں ، زیورات، نقدی، بکریاں اور موبائل چوری پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کر دی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں ایک ہی روز کے دوران چوری کی دو وارداتوں میں طلائی زیورات، نقدی، بکریاں اور موبائل فون چوری کر لیے گئے ۔ پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں تھانہ صدر سرور شہید، دائرہ دین پناہ کے علاقے چک نمبر 154 ایم ایل میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور محمد نوید کے گھر کی پچھلی دیوار میں نقب لگا کر داخل ہوئے اور صندوق سے ایک تولہ طلائی زیورات، جن کی مالیت تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار روپے ، اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ دوسرے واقعے میں تھانہ سٹی چوک سرور شہید کے علاقے چک نمبر 573 ٹی ڈی اے میں نامعلوم ملزمان ظہیر عبداللہ کے بھانے مویشیاں سے چار بکریاں، جن کی مالیت ایک لاکھ 95 ہزار روپے ، اور کمرے سے انفینکس اسمارٹ 20 موبائل فون، جس کی مالیت 35 ہزار روپے بتائی گئی ہے ، چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments