میپکو کا نادہندگان سے ریکوری مہم تیز کرنے کا فیصلہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے مستقل نادہندگان اور رننگ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری مہم مزید تیز کرنے کی ہداﷰیت کر دی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ تین ماہ سے زائد بقایا جات رکھنے والے صارفین سے جولائی کے دوران ہر صورت ریکوری یقینی بنائی جائے اور ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی، ریکوری نوٹسز سمیت دیگر اقدامات فوری کیے جائیں۔وہ میپکو ہیڈکوارٹر میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کے آن لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ، جس میں فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی، ریکوری اہداف، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں، درست بلنگ اور لائن لاسز میں کمی کا جائزہ لیا گیا۔انجینئر گل محمد زاہد نے ہدایت کی کہ تمام آپریشن سرکلز اور ڈویژنز اپنے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے پولیس اور رینجرز کے تعاون سے آپریشن مزید مؤثر بنانے ، حساس علاقوں اور کم یونٹس استعمال کرنے والے ایئرکنڈیشنر صارفین کی خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام صارفین کی درست میٹر ریڈنگ اور شفاف بلنگ یقینی بنائی جائے ، جبکہ اوور بلنگ، انڈر بلنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لیے افسران خود نگرانی کریں۔ غلط بلنگ یا بلاجواز ڈیٹیکشن چارجز کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہائی لاس فیڈرز اور سکیننگ میٹرز والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کا تجزیہ کرنے اور جولائی 2026 میں 100 فیصد ریکوری ہدف کے حصول کے لیے نادہندگان کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد، ڈائریکٹر کمرشل اسد حماد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments